امریکہ تشویش

 

ایران کو نہ روکا تو چند ہفتوں میں ایٹم بم بنا لے گا، امریکہ کی تشویش میں اضافہ

نیوکلیئر معاہدے کی واپسی جوبائیڈن کے لیے مشکل ترین چیلنج ثابت ہو گی.                            03 فروری2021ء ایران سے جتنا اسرائیل خائف ہے اس سے کہیں زیادہ امریکہ کو تکلیف ہے اور پھر سعودی عرب تو ویسے ہی ایران کے ساتھ چپقلش رکھتا ہے۔مگر اس ساری صورت حال میں دلچسپ بات ایران کے جوہری پروگرام کی ہے جسے روکنے کے لیے جوبائیڈن انتظامیہ کو پورا زور لگانا پڑے گا۔کیونکہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے ا ور اس بات سے امریکہ کی تشویش میں بھی اضافہ ہو گیا ہوا ہے۔

منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے ایران کے جوہری پروگرام میں تیزی سے پیش رفت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازع بہت شدید ہوسکتا ہے کیوں کہ ایران معاہدے کے تحت عائد ہونے والی مزید پابندیاں ختم کرکے اپنے مقصد سے نزدیک ہوجائے گا اور اس کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانا ہفتوں کا کھیل ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب نے 20 ممالک پر پابندی لگا دی