بارشوں کا سلسلہ
جاتی سردی لوٹ آئے گی، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے فروری کے پہلے ہفتے میں بارش اور برفباری کا امکان، سردی کا موسم طویل ہو جانے کی پیشن گوئی. سردی لوٹ آئے گی، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے سردی کا موسم طویل ہو جانے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ملک میں کوئی خاص بارشیں نہیں ہوئی، اسی باعث سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ تاہم فروری کے ماہ میں بارشوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اسی باعث کم ہوتی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ خاص کر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں فروری کے ماہ میں سردی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں رواں سال موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔