Posts

Showing posts from February, 2021

بلاول بھٹو زرداری

  سینیٹ الیکشن ، بلاول بھٹو زرداری نے اراکین اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا حکومت کے اتحادی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بیزار ہیں ، سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے لیے حکومتی اتحادی اراکین سے بھی فوری رابطہ کیا جائے ، چیئرمین پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی سے خطاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ انتخابات

  سینیٹ الیکشن ہارے تو عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں گے‘ بڑی پیش گوئی کردی گئی اس کے بعد انہیں یہ بیانیہ بنانے کا موقع مل جائے گا کہ ان کے پاس اکثریت نہیں تھی اس لیے وہ اپنے وعدے پورے نہیں کرسکے اور اسمبلیاں تحلیل کردیں ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری اعتزاز احسن کی گفتگو

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

  حکومت نے چھٹی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی پٹرول 16 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل14 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز، قیمتوں میں ردوبدل وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع

لاپتہ کوہ پیماؤں کے زندہ ہونے کی امید

  علی سدپارہ سمیت لاپتہ کوہ پیماؤں کے زندہ رہنے کی امید پیدا ہو گئی لاپتہ کوہ پیماؤں کے برفانی غار میں پناہ لینے کا امکان ہے،برفانی غار میں کھانے کی چیزیں پانی گرم کرنے کی سہولت ہو تو زندہ رہا جا سکتا ہے۔ تینوں خاندانوں کے اہلخانہ کا مشترکہ اعلامیہ

دہشت گردوں کاحملہ

  جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 فوجی جوان شہید ہو گئے سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاررائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر.   جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان شہید ہو گئے.                 شہید ہونے والوں میں جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مکین میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی فورسز کی جواب کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقت میں کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔

ہولناک زلزلہ سونامی کاخطرہ

  بحرالکاہل میں ہولناک زلزلہ، سونامی کا خطرہ،ہنگامی الرٹ جاری آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سونامی آ سکتا ہے،7.7شدت کے زلزلے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی.  آفات اکثر کائنات میں بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتی رہی ہیں خاص طور پر سمندری طوفانوں اور سونامیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور اب بھی نیوزی لینڈ اور ملحق ریاستوں میں سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔جنوبی بحرالکاہل میں 7 اعشاریہ 7 شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد خطے میں موجود ممالک کو سونامی کے خطرے سے خبردار کردیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جغرافیائی سروے کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نیو کیلوڈونیا کے مشرق میں 415 کلومیٹر دور واوکے مقام پر 7 اعشاریہ 7 کا انتہائی شدید زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد امریکی حکومت کے سونامی وارننگ سینٹر نے خطرناک سونامی کی لہروں کی پیش گوئی جاری کردی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ ون ونڈوآپریشن کے تحت آپریشنل کارکردگی بڑھانے کی تعریف، آرمی چیف نے مقامی سطح پرمختلف اقسام کے اسلحہ کی تیاری، تزئین ومرمت کے پروگرامز کو سراہا۔ آئی ایس پی آر

ھارس ٹریڈنگ

  سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ‘ضمیریوں کی خریدوفروخت کاکام قیام پاکستان کے ساتھ ہی شروع ہوگیا تھا پاکستان میں سیاسی خریدوفروخت ”ہارس ٹریڈنگ“ کی تاریخ بہت پرانی ہے تقریبا ساری سیاسی جماعتیں اس میں ملوث رھی ھیں. اس کو روکنا مشکل ہے 

وزیر اعظم عمران خان

  وزیراعظم نے ممبران کی خریدوفروخت کی ویڈیو کا انکشاف 2018ء میں کردیا تھا عمران خان نے 29 اپریل کو لاہور جلسے میں کہا تھا کہ جن 20 ارکان کو چارج شیٹ کیا، وہ آئیں!ان کو دکھاؤں گا کہ آپ کی نوٹ گنتے ہوئے ویڈیو ہے جس میں آپ نوٹ گن رہے ہیں، مینار پاکستان جلسے سے خطاب

مولانا فضل الرحمن

  اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئی ، قوم سے معافی مانگنا پڑے گی، مولانا فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اگر آپ نے انتخابات کے نتائج تبدیل نہیں کیے، تو پھر پہلی رات مبارکباد کیوں پیش کی کہ ہم نے دشمن کو شکست دی ہے، ہم پرائمری کے بچے نہیں، سیاست سیکھنی تو ہماری شاگردی کرنا ہوگی۔ حیدرآباد میں خطاب

راولپنڈی ٹیسٹ

  راولپنڈی ٹیسٹ، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنالیے پاکستان نے دوسری اننگز میں رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت مہمان ٹیم کو 370 رنز کا ہدف دیا،رضوان نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی، 115 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے

سینیٹ انتخابات

  اگر اس بار سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا تو پاکستان تحریک انصاف ہار جائے گی پی ٹی آئی پنجاب کے ممبران صوبائی اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز سے آنے والی کسی بھی لسٹ میں شامل امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے ، سینئر تجزیہ کار کا دعویٰ

دہشت گردی منصوبہ

  کراچی میں دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن،ایک دہشت گرد ہلاک، غیر ملکیوں سمیت5دہشت گرد گرفتار، بارود سے بھرا رکشہ، خودکش جیکٹس سمیت بارودی مواد برآمد

اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی

  اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی،عالمی عدالت نے فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیق کا عندیہ دے دیا                                                آخر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،آخر ایک دن تو فلسطینیوں کی آزمائشیں ختم ہوں گی اور معجزہ ہو گا کہ وہ آزاد ہوئے اور اسرائیل کا نام مٹ چکا تاہم اس وقت کے انتظار میں معصوم و مظلوم فلسطینی ہر روز قربانی دیتے ہیں۔اسرائیل اور فلسطین کاتنازعہ ایک طرح سے تو عالمی تنازعہ بن چکا ہوا ہے۔ سبھی ممالک خاص طور پر اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ممالک ا س معاملے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اس وقت فلسطینیوں کے لیے اطمینان کی خبر یہ ہے کہ عالمی عدالت نے ان کے معاملے میں تحقیق کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس پر اسرائیل جل بھن رہا ہے۔اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے 'یہودیوں کیخلاف نظریات' قرار دیا ہے۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

  راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان نے 6 وکٹ پر 129 رنز بنالیے، 201 رنز کی برتری.                                            دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ تیسرے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنالیے ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جو اب 201 رنز تک پہنچ چکی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، عابد علی کی مزاحمت 13 رنز پر دم توڑ گئی۔ کپتان بابراعظم اس سیریز میں تیسرے بار لیفٹ آرم اسپنر مہاراج کا شکار بنے، وہ 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پی ایس ایل ترانہ

  پی ایس ایل 2021ء کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ترانے کی تیاری میں پاکستان کے فوک ، پاپ اور ہپ ہاپ گلوکاروں نے شرکت کی ہے ، جن میں گلوکارہ نصیبو لعل، گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ سٹارز ینگ سٹنرز شامل ہیں

سعودی عرب قرض

  سعودی عرب قرض کے معاملے میں پاکستان کو بڑا ریلیف دینے کے لیے تیار ہو گیا ایک ارب ڈالر پر پاکستان کو تین فیصد سود ادا کرنا پڑے گا.                                                     رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوجائے گا۔ سعودی عرب اور یو اے ای قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو ریلیف دینے کو تیار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قرض کی ادائیگی میں ایک سال کا ریلیف دے دیا جبکہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر قرض ادائیگی موخر کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی رضامندی پر رواں ماہ دونوں ممالک میں معاہدہ ہوجائے گا۔سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر پر پاکستان تین فیصد سود ادا کرے گا۔ مالی مشکلات سے نکلنے کی لیے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کی امدادی رقم بطور قرض لی تھی۔ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے لیا گیا قرض آئی ایم ایف پروگرام کے دوران واپس نہیں کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرض واپسی پر عدم اعتماد کا اظہا...

لاہور کی فضا خطرناک

  لاہور کی فضا خطرناک، دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار244پرٹیکیولیٹ میٹرزہے، جبکہ 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس.                                           لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج دوسرے نمبر پرہے۔ لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار244پرٹیکیولیٹ میٹرزہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں روس کاشہر کراسنویارس پہلے،بھارتی کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ جبکہ کراچی آلودگی کے اعتبار سے آج دنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹےنمبرپر ہے ۔کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار183پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کی گئی ۔ خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے ۔

امریکہ سعودی عرب تعلقات

  بہت ہو گیا اب یمن جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ نہیں دیں گے،امریکا کا فیصلہ حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مدد حاصل ہوتی تھی.                                                                واشنگٹن ( تازہ ترین۔ 05 فروری2021ء) خطے میں ایک بڑا اتحاد تھا جس میں حوثی باغیوں کے خلاف  دنیا  کے تین بڑے ملک مدد کر رہے تھے مگر اب  امریکہ  نے ان کی مدد کرنے سے ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ہے۔ امریکا نے  یمن  جنگ میں  سعودی عرب  سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن کے مقرر کردہ مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے مطابق امریکاکی پالیسی میں اس حوالے سے تبدیلیوں کا اعلان آج کردیا جائے گا۔ 2014 میں یمنی حکومت اور حوثی باغی تحریک کے مابین شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد  سعودی عرب  نے آٹھ عرب ممالک کے ساتھ ملک کر  یمن...

لانگ مارچ

  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان سینیٹ انتخابات مشترکہ پلیٹ فورم سے لڑنے پر اتفاق، پی ٹی آئی کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں، پی ٹی آئی ارکان ناپسندیدہ لوگوں کو ووٹ دینے کو تیار نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی مریم نوازاور بلاول بھٹو ودیگر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ

زلزلے کے جھٹکے

  پشاور  3 فروری 2021ء -  ملک کے کئی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز گئے۔

سعودی عرب نے 20 ممالک پر پابندی لگا دی

  سعودی عرب نے 20 ممالک سے آنے والے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی سعودی حکام کی جانب سے یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق بدھ 3 فروری سے ہوگا.                                                سعودی عرب میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی لگادی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق بدھ 3 فروری کو رات 9 بجے سے ہوگا.                           بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق پاکستان ، متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکہ ، انڈونیشیا ، اٹلی ، برازیل سے سعودی عرب آنے والے شہریوں پر ہوگا ، جب کہ برطانیہ ، ترکی ، جنوبی افریقہ ، فرانس ، لبنان ، مصر ، بھارت اور جاپان کے شہریوں پر بھی ملک میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکہ تشویش

  ایران کو نہ روکا تو چند ہفتوں میں ایٹم بم بنا لے گا، امریکہ کی تشویش میں اضافہ نیوکلیئر معاہدے کی واپسی جوبائیڈن کے لیے مشکل ترین چیلنج ثابت ہو گی.                            03 فروری2021ء  ایران  سے جتنا  اسرائیل  خائف ہے اس سے کہیں زیادہ  امریکہ  کو تکلیف ہے اور پھر  سعودی عرب  تو ویسے ہی  ایران  کے ساتھ چپقلش رکھتا ہے۔مگر اس ساری صورت حال میں دلچسپ بات  ایران  کے جوہری پروگرام کی ہے جسے روکنے کے لیے جوبائیڈن انتظامیہ کو پورا زور لگانا پڑے گا۔کیونکہ  ایران  ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے ا ور اس بات سے  امریکہ  کی تشویش میں بھی اضافہ ہو گیا ہوا ہے۔ منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے  ایران  کے جوہری پروگرام میں تیزی سے پیش رفت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ  ایران  کے ساتھ جوہری تنازع بہت شدید ہوسکتا ہے کیوں کہ  ایران  معاہدے کے تحت عائد ہونے والی مزید پابندیا...

پاک فوج آپریشن

  پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد واصل جہنم کردیے دہشت گرد 2019ء میں سوات میں قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے ، جو کئی اہم عمائدین کو بھی نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے ، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اورگرینیڈ بر آمد کیے گئے ، آئی ایس پی آر

وزیر اعظم عمران خان

  ناموس رسالت ﷺ کا مسئلہ مسلم امہ کومتحد ہوکر پریشر سے حل کروانا ہے، عمران خان مغرب کو نہیں پتا ہم نبی پاک ﷺ سے ہر چیز سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں، فرانس میں جب گستاخی ہوئی تو میں نے اور ترک صدر نے آواز اٹھائی، میں نے اوآئی سی، اقوام متحدہ ایشو کو اٹھایا، اورمسلم امہ کے سربراہان کو خطوط بھی لکھے۔وزیراعظم کی عوام کے ساتھ براہ راست سوال و جواب کے سیشن میں گفتگو

سی ٹی ڈی کی کارروائی

  سی ٹی ڈی کی کارروائی ، سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار سکھر سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد نے دشمن ملک سے ٹریننگ حاصل کی ، جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ، سی ٹی ڈی ذرائع                                               سکھر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے  دہشت گرد  کو گرفتار کرلیا ، جو کہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سکھر کے قریب کوٹ بنگلو کے علاقے میں کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے  دہشت گرد  کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار  دہشت گرد  نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے دشمن ملک سے ٹریننگ حاصل کی ، جس نے صوبہ  بلوچستان  میں مہران  ہوٹل  پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جب ...

وزیراعظم عمران خان

  وزیراعظم عمران خان کا ٹیلیفون پر عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان یکم فروری بروز پیر شام4بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے، شبلی فراز کا ٹوئٹ.                تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر  پر جاری اپنے ایک پیغام میں وفاقی  وزیر اطلاعات  و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے لکھا کہ ’’یکم فروری بروز پیر شام 4 بجے  وزیراعظم  پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے‘‘ ۔ ۔