سعودی عرب نے 20 ممالک سے آنے والے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی سعودی حکام کی جانب سے یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق بدھ 3 فروری سے ہوگا. سعودی عرب میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی لگادی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق بدھ 3 فروری کو رات 9 بجے سے ہوگا. بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق پاکستان ، متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکہ ، انڈونیشیا ، اٹلی ، برازیل سے سعودی عرب آنے والے شہریوں پر ہوگا ، جب کہ برطانیہ ، ترکی ، جنوبی افریقہ ، فرانس ، لبنان ، مصر ، بھارت اور جاپان کے شہریوں پر بھی ملک میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment