کراچی ٹیسٹ

 

کراچی ٹیسٹ، دن کے اختتام پر پاکستانی بائولرز کی واپسی ،4جنوبی افریقی کھلاڑی پوویلین لوٹ گئے.

مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں پر 187 رنز بنالیے، 29 رنز کی برتری حاصل



 کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی 158 رنز کی برتری ختم کرتے ہوئے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 220 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل کی۔

دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا۔ ایلگر 29 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا شکار بن گئے جس کے بعد مارکرم اور وین ڈیر ڈسن نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔ بابراعظم نے یاسر شاہ کی بولنگ پر مارکرم کا 27 رنز پر کیچ ڈراپ کرکے نئی زندگی دی۔ وین ڈیر ڈسن اور اور ایڈن مارکرم نے 127 رنز کی شراکت قائم کی ،اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں ،یاسر شاہ نے اس شراکت کا خاتمہ کرتے ہوئے ڈسن کو 64 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا، فاف ڈوپلیسی 10 رنز پر یاسر شاہ کا شکار بنے ، اگلے ہی اوور میں ماکرم 74 رنز کی اننگز کھیل کر نعمان علی کا شکار بن گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل تیسرے روز پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 308 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، حسن علی 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آخری آؤٹ ہونیوالے بیٹسمین نعمان علی تھے جو 24 رنز بناکر مہاراج کا شکار بنے۔ یاسر شاہ 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 3،3 جب کہ لنگی نگیدی اور اینرچ نورجے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے کھیل کے پہلے روز33 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں تھیں تاہم فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا پر پہلی اننگز میں برتری حاصل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ اظہر علی اور فہیم اشرف نےذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔ اظہر علی 51 رنز پر پوویلین لوٹے جبکہ فہیم اشرف 64 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی ٹیسٹ کے پہلے روزجنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب نے 20 ممالک پر پابندی لگا دی