پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان نے 6 وکٹ پر 129 رنز بنالیے، 201 رنز کی برتری. دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ تیسرے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنالیے ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جو اب 201 رنز تک پہنچ چکی ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، عابد علی کی مزاحمت 13 رنز پر دم توڑ گئی۔ کپتان بابراعظم اس سیریز میں تیسرے بار لیفٹ آرم اسپنر مہاراج کا شکار بنے، وہ 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
Comments
Post a Comment