امریکہ سعودی عرب تعلقات

 

بہت ہو گیا اب یمن جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ نہیں دیں گے،امریکا کا فیصلہ

حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مدد حاصل ہوتی تھی.                                                                واشنگٹن ( تازہ ترین۔ 05 فروری2021ء) خطے میں ایک بڑا اتحاد تھا جس میں حوثی باغیوں کے خلاف دنیا کے تین بڑے ملک مدد کر رہے تھے مگر اب امریکہ نے ان کی مدد کرنے سے ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ہے۔ امریکا نے یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن کے مقرر کردہ مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے مطابق امریکاکی پالیسی میں اس حوالے سے تبدیلیوں کا اعلان آج کردیا جائے گا۔

2014 میں یمنی حکومت اور حوثی باغی تحریک کے مابین شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب نے آٹھ عرب ممالک کے ساتھ ملک کر یمن میں کارروائیاں کرنے کے لیے ایک عسکری اتحاد تشکیل دیا تھا۔ اس اتحاد کی حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مدد بھی حاصل ہوتی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب نے 20 ممالک پر پابندی لگا دی