لاہور کی فضا خطرناک
لاہور کی فضا خطرناک، دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا
لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار244پرٹیکیولیٹ میٹرزہے، جبکہ 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس. لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج دوسرے نمبر پرہے۔ لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار244پرٹیکیولیٹ میٹرزہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں روس کاشہر کراسنویارس پہلے،بھارتی کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ جبکہ کراچی آلودگی کے اعتبار سے آج دنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹےنمبرپر ہے ۔کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار183پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کی گئی ۔ خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے ۔
Comments
Post a Comment