اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی

 

اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی،عالمی عدالت نے فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیق کا عندیہ دے دیا                                                آخر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،آخر ایک دن تو فلسطینیوں کی آزمائشیں ختم ہوں گی اور معجزہ ہو گا کہ وہ آزاد ہوئے اور اسرائیل کا نام مٹ چکا تاہم اس وقت کے انتظار میں معصوم و مظلوم فلسطینی ہر روز قربانی دیتے ہیں۔اسرائیل اور فلسطین کاتنازعہ ایک طرح سے تو عالمی تنازعہ بن چکا ہوا ہے۔

سبھی ممالک خاص طور پر اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ممالک ا س معاملے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اس وقت فلسطینیوں کے لیے اطمینان کی خبر یہ ہے کہ عالمی عدالت نے ان کے معاملے میں تحقیق کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس پر اسرائیل جل بھن رہا ہے۔اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے 'یہودیوں کیخلاف نظریات' قرار دیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب نے 20 ممالک پر پابندی لگا دی