سعودی عرب قرض
سعودی عرب قرض کے معاملے میں پاکستان کو بڑا ریلیف دینے کے لیے تیار ہو گیا
ایک ارب ڈالر پر پاکستان کو تین فیصد سود ادا کرنا پڑے گا. رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوجائے گا۔
سعودی عرب اور یو اے ای قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو ریلیف دینے کو تیار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قرض کی ادائیگی میں ایک سال کا ریلیف دے دیا جبکہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر قرض ادائیگی موخر کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی رضامندی پر رواں ماہ دونوں ممالک میں معاہدہ ہوجائے گا۔سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر پر پاکستان تین فیصد سود ادا کرے گا۔
مالی مشکلات سے نکلنے کی لیے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کی امدادی رقم بطور قرض لی تھی۔ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے لیا گیا قرض آئی ایم ایف پروگرام کے دوران واپس نہیں کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرض واپسی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جب یہ معاہدہ ہوتا ہے تو کیا اس میں سعودی عرب کی طرف سے نئی شرط رکھی جاتی ہے یا پھر پرانی شرائط و ضوابط کے ساتھ ہی قرض ادا کرنے میں مہلت دے دی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment