ہولناک زلزلہ سونامی کاخطرہ

 

بحرالکاہل میں ہولناک زلزلہ، سونامی کا خطرہ،ہنگامی الرٹ جاری

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سونامی آ سکتا ہے،7.7شدت کے زلزلے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی.  آفات اکثر کائنات میں بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتی رہی ہیں خاص طور پر سمندری طوفانوں اور سونامیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور اب بھی نیوزی لینڈ اور ملحق ریاستوں میں سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔جنوبی بحرالکاہل میں 7 اعشاریہ 7 شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد خطے میں موجود ممالک کو سونامی کے خطرے سے خبردار کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جغرافیائی سروے کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نیو کیلوڈونیا کے مشرق میں 415 کلومیٹر دور واوکے مقام پر 7 اعشاریہ 7 کا انتہائی شدید زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد امریکی حکومت کے سونامی وارننگ سینٹر نے خطرناک سونامی کی لہروں کی پیش گوئی جاری کردی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب نے 20 ممالک پر پابندی لگا دی